مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں تین نوجوان شہید کردیے

سرینگر12جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے دربگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا ء بھارتی پولیس نے سرینگر اور اسلام آباد کے علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button