مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں نوجوانوں اور کسانوں کو مایوسی کی طرف دھکیلنے پر بی جے پی کی مذمت 

Ajay Kumar Sadhotraجموں:نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے بحران اور لوگوں کو درپیش متعدد مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ داربی جے پی کی مجرمانہ پالیسیوں کو قراردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجے سدھوترا نے جموں کے علاقے وجے پور میں  ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری بڑھانے اور خاص طور پر نوجوانوں اور کسانوں کو مایوسی کی طرف دھکیلنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے بے روزگاری کے اہم مسئلے کو حل کرنے میں انتظامیہ کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی  دو لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے کھوکھلے وعدے کر رہی ہے جبکہ حقیقت میں روزگار کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی بے عملی بیروزگاری سے دوچار لوگوں کی  مشکلات میں اضافہ کررہی ہے۔انہوں نے بی جے پی کے توجہ ہٹانے والے ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ خالی آسامیوں کو پر کرنے اور ہنر مند اور غیر ہنر مند کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرکے بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button