مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں و کشمیر: پلوامہ میں بھارتی پیراملٹری اہلکارکی خودکشی
سرینگر 08 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیراملٹری کے ایک اہلکار نے ضلع پلوامہ میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی اہلکارنے جس کی شناخت بوپیندرسنگھ کے نام سے ہوئی ہے ،ضلع کے علاقے لیتہ پورہ میں خود کو گولی مار کر اپنی جان لی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 520ہوگئی ہے۔