سمینارکشمیری تارکین وطن

ٹیکساس : کانفرنس کے مقرین کا مسئلہ کشمیر کو کشمیریو ں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور

ٹیکساس یکم دسمبر (کے ایم ایس ) امریکی ریاست ٹیکساس کی نمائندہ اور کانگریس کی خاتون رکن میزہ ٹیری(Terry Meeza) نے تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
میزہ ٹیر ی ریاست ٹیکساس کے علاقےFrisco میں کشمیر گلوبل کونسل اورساﺅتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کے زیراہتمام تنازعہ کشمیر کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے بین الاقوامی برادری خصوصا امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
کشمیر گلوبل کونسل کے صدر فاروق صدیقی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کونسل مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔
سیمینار میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں کشمیری عوام کے حقوق کی پاسداری کرنے پر زور دیا گیا۔سیمینار میں معروف سماجی کارکنوں ،سیاسی رہنماﺅں اور طلبا نے شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button