بھارت

بھارت میں کورونا وبا کے دوران مذہبی دشمنی انتہا تک پہنچ گئی ، امریکی تھنک ٹینک

_111549675_7450e448-43c2-4adc-8da9-ecaed5439741واشنگٹن02 دسمبر (کے ایم ایس)امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ سنٹر(Pew Research Center )نے کہا ہے ک بھارت میں کرونا وبا کے دوران مذہبی دشمنی انتہا تک پہنچ گئی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیو ریسرچ سنٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بھارت میںمہلک وبا کے دوران#CoronaJihad جیسے اسلامو فوبک ہیش ٹیگز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر تے رہے اور اس وائرس کے لیے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کی جاتی رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں مسلمانوں پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام عائد کرنے کے بعد ان پر حملوں کی متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ میں تبلیغی جماعت کے خلاف کیے جانے کئی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ تبلیغی جماعت کے ہزاروں ارکان 13 سے 15 مارچ 2020 تک منعقدہ اجتماع میں شرکت کے لیے تنظیم کے مرکز میں موجود تھے اور اگرچہ مرکز کی انتظامیہ نے عمارت کو خالی کرانے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کیاتاہم پولیس نے مذکورہ جماعت کے کئی اراکین کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ جن کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ان میںکئی غیر ملکی بھی شامل تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسلامو فوبک ہیش ٹیگز اور پوسٹس میں اچانک اضافہ ہوا جن میں مسلمانوں پر جان بوجھ کر وائرس پھیلانے کا الزام لگایا گیا۔ اس سازش کو بیان کرنے کے لیے کورونا جہاد کا نام وضع کیا گیا ہے۔اس دوران ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ایک قانون ساز نے مسلم دکانداروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے ان پر ”لعاب سے سبزیوں کو متاثر“ کرنے کا الزام لگایا۔
رپورٹ میں ریاست تامل ناڈو میں لاک ڈاو¿ن کے دوران دو عیسائیوں کے پولیس حراست میں قتل کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ پولیس نے انہیں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر حراست میں لینے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button