مقبوضہ جموں و کشمیر

نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر ،بانڈی پورہ میں تین افرادکوگولی مارکر قتل کردیا

SRINAGAR2

سرینگر 05 اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے منگل کو سرینگر میں ایک دوا ساز اور ایک غیر مقامی دکاندار جبکہ بانڈی پورہ میں ایک ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے سرینگر میں اقبال پارک کے نزدیک68 سالہ دوا ساز ایم ایل بندرو پر ان کی دکان پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ انہیں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ڈاکٹر کنور جیت سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو چار گولیاں لگی تھیں۔ نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر کے علاقے لال بازار میں ایک غیر مقامی دکاندار کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
دریں اثناءمسلح افرادنے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں محمد شفیع نامی ایک سومو ڈائیور کو بھی گولی مارکر قتل کردیا۔ یہ گزشتہ چند گھنٹوں میں اس طرح کا تیسرا واقعہ ہے۔ان واقعات کے فورا ًبعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ان علاقوں کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button