پاکستان

پاکستان نے نریندر مودی کے بارے میں بلاول بٹھو کے بیان پر بھارتی تنقید مسترد کر دی

اسلام آباد 17دسمبر ( کے ایم ایس ) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں وزیر خارجہ بلا ول بٹھو زرداری کے بیان پر بھارتی تنقید مستر د کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی گجرات میں 2002 میں ہونے والی خونریزی، عصمت دری اور لوٹ مار شرمناک واقعات ہیں، حقیقت یہ ہے گجرات قتل و غارت میں ملوث افراد عدالتی انصاف سے بچ گئے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے 2002 میں گجرات میں بڑے پیمانے پر کی گئی قتل و غارت چھپانے کی کوشش کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ک گجرات کی قتل و غارت میں ملوث افراد بھارتی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں ہونے والے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ اسامہ بن لادن تو مر گیا لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button