پاکستان

چیئرمین سینٹ کی طرف سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد 25اکتوبر (کے ایم ایس)
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں انکے شانہ بشانہ ہیں ۔
صادق سنجرانی نے آزاد جموں و کشمیر کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی، 75 سال قبل کشمیری عوام نے جدو جہد آزادی کے ذریعے ریاست آزاد جموں و کشمیر کا سنگ بنیاد رکھاتھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت پر شب خون مارا اوربھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے زیادہ دیر تک جموں وکشمیر پراپنا غیر قانونی تسلط قائم نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی فسطائی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کوپست نہیں کر سکتی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز مقصدحق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے پرامن عوام مسلسل مشکلات کا شکار ہیں اورنہ صرف ان کے حق خود ارادیت سے انکار کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔کشمیری عوام نے اپنے حق خودارادیت کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہے۔محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق اس تنازع کا منصفانہ اور پرامن حل خطے میں پائیدار امن کے لیے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پارلیمان نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر بھر پور انداز میں اجاگر کیا ہے اور اس تنازع کے پرامن حل کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button