خصوصی رپورٹ

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا جھوٹا تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے

images (4)اسلام آباد23دسمبر (کے ایم ایس)
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا بے بنیاد تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کشمیر کے بارے میں اپنے جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے مقبوضہ علاقے سے متعلق حقائق کو مسخ کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں 5اگست 2019 کے اپنے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کا جواز فراہم کرنے کے لیے سرمایہ کاری اور ترقی کا جھوٹا بیانیہ گھڑ رہی ہے ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی حکومت عالمی سطح پر یہ بیانیہ پیش کرنا چاہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات ٹھیک ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال انتہائی مخدوش ہیں جوکہ مودی حکومت کے صورتحال میں بہتری کے دعوئوں کی نفی کرتی ہے ۔رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ بھارت کے صورتحال میں بہتری کے دعوے کشمیریوں کے ساتھ ایک بھونڈے مذاق کے سوا کچھ نہیں۔مقبوضہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پرجاری نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور گرفتاریوں کے واقعات نے مودی حکومت کے ان کھوکھلے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیریوں سے زندہ رہنے سمیت تمام بنیادی حقوق چھین لئے ہیں ۔ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر نہتے کشمیریوںکا قتل عام اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیرکی حقیقی زمینی صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹا بیانیہ گھڑنے کی ایک طویل تاریخ ہے اور عالمی برادری کو کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دینے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانا چاہیے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button