مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت

سرینگر 29دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموںو کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ضلع جموں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گزشتہ روز چار کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کوگزشتہ روز ضلع کے علاقے سدرہ میں گاڑی جس میں وہ سفر کر رہے تھے سے نکال کر بہیمانہ طورپر قتل کردیا۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے جعلی مقابلوں کی نہ ختم ہونے والی تاریخ میں ایک اور اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو تیز کر دیا ہے جہاں بھارتی فوجی کھلے عام بے گناہ کشمیریوں خصوصا نوجوانوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ترجمان نے عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں اور مقبوضہ علاقے میں جنگی جرائم پر اسے جواب دہ ٹھہرائیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button