مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :محبوبہ مفتی ،دیگرکا کرکٹر فرقان الحق کے ساتھ اظہار یکجہتی

فرقان الحق کو بھارتی پولیس نے فلسطین کے جھنڈے والا ہیلمٹ پہننے پر تھانے طلب کیا تھا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کئی سیاست داانوں نے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران فلسطین کے جھنڈے والا ہیلمٹ پہننے والے ایک کشمیری کھلاڑی ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے جسے بھارتی پولیس نے تھانے میں طلب کر کے پوچھ گچھ کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر فرقان الحق نے جموں میں منعقدہ ایک ٹورنامنٹ کے دوران فلسطین کے جھڈے والا ہیلمٹ پہنا تھا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر فلسطینی پرچم پوسٹ کرتے ہوئے فوری ردعمل کا اظہار کیا اور فلسطینی کاز کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ پی ڈی پی رہنما اور محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے سری نگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاہمیں ہر چیز پر طلب کیا جاتا ہے، کیا ہمیں آزادی سے بات کرنے کی آزادی نہیں ہے؟ اگر ہم فلسطین کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اس میں کیا حرج ہے؟ آپ دیکھیں کہ لندن، یورپ یا امریکہ میں کس بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا جاتا ہے ۔التجا مفتی نے کہا کہ بی جے پی کو علاقے میں اپنا ہندوتوا نظریہ چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایک اور کشمیری سیاستدان سلمان نیازی نے بھی فرقان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی جھنڈے والے ہیلمٹ پر کسی کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button