مقبوضہ جموں و کشمیر

مظفر آباد : پاسبان حریت کے زیراہتمام بھارت مخالف ریلی

945c5e21-ca06-45fc-8055-080c06f4382aمظفرآباد27اکتوبر (کے ایم ایس ) جموںوکشمیر پربھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے کیخلاف پاسبان حریت کے زیر اہتمام مظفرا ٓباد میں برہان مظفر وانی چوک سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریلی میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور اسکی قیادت وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد ، چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمدغزالی، پیپلز پارٹی کے راہنما شوکت جاوید میر ، ڈاکٹر محمد منظور ، حریت رہنماءمشتاق الاسلام، عثمان علی ہاشم ، عظمت حیات کشمیری، خالد محمود زیدی، جاوید احمد ، محمد ایمل فرزام اور دیگر نے کی۔ یوم سیاہ ریلی میں شریک مظاہرین سیاہ پٹیاں باندھ کر اور کالے جھنڈے لہرا کر احتجاج کررہے تھے۔ مظاہرین نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ مقررین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کوکشمیری عوام کی امنگوںاور خواہشات کے برخلاف جموں کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جمایا اور کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق چھین لیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جموںوکشمیر میں رائے شمار ی کے وعدے سے مکر گیا اور کشمیریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظالم حکمرانوں نے مقبوضہ جموں کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیریوںنے کبھی بھی بھارت کی جبری حاکمیت کو تسلیم نہیں کیا اور لازوال قربانیوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو دنیا میں توجہ کا مرکز بنا دیا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بھارت کا محاسبہ کریں اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے اس پر دباﺅ ڈالیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button