بھارت

بھارت : مسلمان مصنفوں کو نظر انداز کرنے پرکنڑا ادبی کانفرنس کے منتظمین تنقید کی زد میں

بنگلورو 07جنوری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں ”کل ہند کنڑا ادبی کانفرنس” کے منتظمین نے مسلمانوں کے خلاف اپنے تعصب کا اظہارکرتے ہوئے مسلمان مصنفین اور ادیبوں کو نظر انداز کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کے آبائی شہر ہاویری میں کنڑا ساہتیہ پریشدکے زیر اہتمام 86ویں کل ہندکنڑا ادبی کانفرنس کا افتتاح جمعہ کو بڑے دھوم دھام سے کیا گیا، تاہم مسلمان مصنفوں اور ادیبوں کو نظر انداز کرنے پر تین روزہ ادبی کانفرنس کے منتظمین کو سوشل میڈیا پر شدیدتنقید کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے پینلز کے انتخاب میں منتظمین کے متعصبانہ رویے کی مذمت کی اور کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔شعراء کنونشن میں بھی ایک بھی مسلمان ادیب کو موقع نہیں دیاگیا اور ساحلی کرناٹک کے مسلمان علاقوں میں بولی جانے والی بیاری زبان کو بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔ یہاں تک کہ کونکنی، سولیگا، تولو اور کوڈا وا جیسی دیگر زبانوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ کنڑا کارکنوں اور ہم خیال ادیبوں نے مسلمان مصنفین کے ساتھ اس متعصبانہ رویے کی مخالفت کرتے ہوئے اتوار(یعنی8جنوری)کو بنگلورو میں ایک روزہ متوازی ادبی کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کنڑا کے معروف مصنف بھانو مشتاق کو کنونشن کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنونشن کو جن ساہتیہ سمیلن(یعنی عوامی ادبی کنونشن)کا نام دیا گیا ہے۔بنگلورو میںکے آر سرکل کے قریب الومنی ایسوسی ایشن کے احاطے میں منعقد ہونے والی کانفرنس کا افتتاح دلت مصنف اور ریٹائرڈ بیوروکریٹ موڈناکوڈو چناسوامی کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button