بھارت

امریکہ سے لیز پر لیا گیا بھارتی بحریہ کا ڈرون چنائی میں گر کر تباہ

چنائی : امریکہ سے لیز پر لیا جانے والا بھارتی بحریہ کا ڈرون ریاست تامل ناڈو میں چنئی شہر کے قریب خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی بحریہ نے 2020 میں امریکہ سے نگرانی کے مشن کے لیے ایسے دو ڈرون لیز پر لیے تھے۔
بھارتی بحریہ نے ایک بیان میں کہاکہ بغیر پائلٹ ایئر کارفٹ معمول کی نگرانی کے مشن کے دوران فنی خرابی کے سبب چنائی(مدراس) کے قریب سمندر میں گرکر تباہ ہو گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت امریکہ سے مزید 31 ڈرون حاصل کرے گا۔کابینہ کمیٹی برائے سلامتی سے حتمی منظوری کے بعد اس معاہدے پر اکتوبر میں دستخط ہونے کی توقع ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button