بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کے 2,797نئے کیس، 24اموات رپورٹ

نئی دہلی09اکتوبر(کے ایم ایس) بھارت میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 2,797 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,46,09,257ہوگئی ہے۔
بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس وائرل مرض کے باعث مزید24اموات کے ساتھ ملک میں وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 5,28,778تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ اموات میںسب سے زیادہ 12اموات ریاست کیرالہ میں ہوئی ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق اس وقت بھارت میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29,251 ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button