بھارت

مودی حکومت نے مزید 6یوٹیوب چینلوں کو بلاک کر دیا

 

نئی دلی 13جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کی اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے مزید 6یوٹیوب چینلوں کوبلاک کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے جھوٹی خبریں پھیلانے کے نام پر کارروائی کرتے ہوئے یوٹیوب چینل” نیشن ٹی وی، سروکار بھارت، نیشن 24، سمواد سماچار، سورنم بھارت اور سمواد ٹی وی”کو بلاک کردیاہے۔ بھارتی حکومت نے ان یوٹیوب چینلوں کی طرف سے حکومت کی فسطائی پالیسیوں پر تنقید کرنے اوراپنے پروگراموں میں ملک میں انتخابات، سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ اور حکومت کی کارکردگی،الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق اٹھائے گئے سوالات پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ان کی نشریات کوبلاک کردیا ہے ۔وزارت کے ایک عہدیدار نے 6یوٹیوب چینلوں کو بلاک کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ان چینلوں کے تقریبا 20 لاکھ سبسکرائبر تھے اور ان کی ویڈیوز کو 51کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوٹیوب سے بھی ان چینلوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے کہاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے اس سے قبل گزشتہ سال اپریل اور اگست میں بالترتیب 22اور8یوٹیوب چینلوں کی نشریات کو بلاک کر دیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button