بھارت

چھتیس گڑھ: ماﺅ نواز علیحدگی پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں سی آر پی ایف کوبرا کمانڈو ہلاک

رائے پوربھارت 31 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں ماﺅ نوازعلیحدی پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس (سی آر پی ایف ) کا ایک کوبرا کمانڈو ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکما کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنیل شرما نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سی آر پی ایف کمانڈو بٹالین اور ماﺅ علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کستا رام تھانے کی حدود میں پالچلما جنگل میں پیش آئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دورا ان 208 کوبرا بٹالین سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل وریندر سنگھ سینے میں گولی لگنے کے باعث ہلاک ہو گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button