بھارت

نریندر مودی گجرات میں قتل وغارت کے براہ راست ذمہ دار تھے: جیک اسٹرا

لندن22جنوری(کے ایم ایس)جیک ا سٹرنے جو 2002میں جب گجرات میں قتل عام ہوا، برطانیہ کے وزیر خارجہ تھے، تصدیق کی ہے کہ بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر نے لندن میں دفتر خارجہ کو ایک رپورٹ بھیجی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی گجرات میں 2002میں ہونے والی ہلاکتوں کے براہ راست ذمہ دارہیں۔
https://youtu.be/8gYkcqExkac
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جیک اسٹرا نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ یہ ان لوگوں کے مشاہدات ہیں جووہاں موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت 2002)میں) برطانوی ہائی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ نریندر مودی نے 27فروری کو سینئر پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں حکم دیا کہ وہ فسادات میں مداخلت نہ کریں۔جیک اسٹرا نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اسے موصول ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گجرات میں ہونے والی ہلاکتوں میں نسل کشی کی تمام علامات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ واقعی اس بارے میں بہت فکر مند تھے۔انہوں نے کہاکہ ہائی کمیشن کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد میں نے واجپائی حکومت اور وزیر خارجہ جسونت سنگھ سے بات کی ۔ مجھے یقین ہے کہ میں نے بات کی ہے۔تاہم 21سال بعد مجھے یاد نہیں کہ ان کا جواب کیا تھا۔ جیک اسٹرانے جو بھارت کو اچھی طرح سے جانتے ہیں، کہا کہ وہ بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کی تاریخ سے واقف ہیں ، اس لیے گجرات میں 2002کے فسادات سے مایوس توتھے لیکن حیران نہیںتھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button