بھارت

بھارتی بی ایس ایف اہلکار کی ساتھی اہلکار کو گولی مارکر ہلاک کرنے کے بعد خودکشی

مرشد آبا کولکتہ 07مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے ایک ساتھی اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی ۔
بی ایس ایف اہلکار نے مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں واقع ایک فوجی کیمپ میں ایک ساتھی اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کی ۔حکام کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر واقع جالنگی کیمپ میں آج صبح سویرے دونوں اہلکار وں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا ۔ اس واقعے سے قبل گزشتہ روز پنجاب کے ضلع امرتسر میں ایک فوجی کیمپ بی ایس ایف کے اہلکار وں کی ایک دوسرے پر فائرنگ میں 5اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button