آزاد کشمیر

مسئلہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کے منشور کا حصہ ہے

نیویارک31جنوری(کے ایم ایس)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تنازعہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کے چارٹر پر موجود ہے اور وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فکر مند ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سیاسی امور اور امن کے لئے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری محمد خالد کھیاری اور اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے انسانی حقوق کمیشنIlze Brands Kehris نے آج نیویارک میں آزاد جموں کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو چاہیے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں کیونکہ بھارت نے 5اگست 2019 کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں شروع کر دی ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام کو تنازعہ کشمیر اور مقبوضہ علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button