آزاد کشمیر

کشمیری پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں ، کشمیریوں کے دلون سے پاکستان کی محبت کوئی نکال نہیں سکتا

liber

راولپنڈی :آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدرسردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں اورکشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کو نہیں نکال سکتا۔ ہمارے آبا ئواجداد کا مشن آج بھی پوری یکسوئی اور عزم کے ساتھ جاری ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرداریعقوب خان نے ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام ”یوم قراردادپاکستان اور ہماری ذمہ داریاں ”کے موضوع پر راولپنڈی میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اربوں روپے خرچنے کے باوجود نریندر مودی کوپورے مقبوضہ کشمیرمیں بی جے پی کیلئے کوئی انتخابی امیدوار نہیں مل سکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے کشمیریوں نے قربانیاں دی ہیں ان شااللہ مودی جو مرضی کرلے وہ اپنے مذموم مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ حریت قیادت جیلوں میں ہے ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے .سیمینار سے جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر نورالباری،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنمائوں محمود احمد ساغر،الطاف حسین وانی، دائود احمد، منظور الحق بٹ، شیخ عبدالمتین ، منظور شاہ ، سیکرٹری لبریشن سیل وجاہت رشید بیگ، ڈائریکٹر راجہ خان آفسر، نجیب الغفور ،راجہ زکی جبار ایڈووکیٹ اورسینئر صحافی راجہ بشیر عثمانی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ تحریک آزادی کشمیر خالصتا ایک نظریاتی تحریک ہے اور کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے واضح طورپرنعرہ لگایا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ۔مقررین نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے قوم کو ایک نظریہ اور نعرہ دیا اور ہمارے بزرگوں نے ایک نعرہ لگایا کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی بے مثال جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیرجلد بھارتی تسلط سے آزاد ہوکر پاکستان میں شامل ہوگا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button