مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں، عبدالصمد انقلابی

سرینگر 12اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموں وکشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں خصوصا نوجوانوں کے بڑے پیمانے پر قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگیاں جیران بنا دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں واضح کیاکہ بھارت فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوا م متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن و سلامتی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارتی قابض فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کاسخت نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ عبدالصمد انقلابی نے حالیہ دنوں میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button