مظاہرے

سوپورمیں نوجوان کے قتل اوربڈگام میں زمینوں سے بے دخلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

سرینگریکم فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سوپور کے علاقے وارپورہ میں دو روز قبل ایک شخص کی پراسرار حالت میں موت کے خلاف کے ان اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مرحوم کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سوپور-بانڈی پورہ روڈ کو وارپورہ کے مقام پربندکردیا اورمرحوم کی موت کے ذمہ دارافرادکو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کو قتل کیا گیا ہے ۔
دریں اثناء وسطی کشمیرمیں ضلع بڈگام کے علاقے ماگام میں خواتین سمیت سینکڑوں لوگوں نے اراضی سے بے دخلی اور مودی حکومت کی کشمیردشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق کے ساتھ ساتھ ان کی زمینوں سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ موجودہ نسلوں کا نہیں بلکہ کشمیر کی آنے والی نسلوں کا سوال ہے۔مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کیا ہم ان کے لیے کشمیر چھوڑ کر جائیں گے؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button