مظاہرے

بھارتی پولیس کے ہاتھوں شہری کے قتل کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ 

images (3)جموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں ایک شہری کے قتل کے خلاف لوگوں نے جموں میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 27سالہ شبم شرما پولیس کے ہاتھوں مارپیٹ کے بعدہلاک ہو گیا جس کے بعد ضلع کے علاقے بن تلاب میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔جموں کے مضافاتی علاقے بن تلاب کا رہنے والا شبم شرما اپنے گھر کے قریب کرکٹ کھیل رہا تھا جب پولیس کی ایک ٹیم نے چھاپہ مارکراسے گرفتارکرلیا۔ شرما کے اہل خانہ نے بتایاکہ جائے وقوعہ سے سے چلے جانے سے پہلے پولیس نے شبم کی شدید پٹائی کی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال کے مردہ خانے میں پڑی ہے۔مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے بن تلاب مین روڈ کوبند کر دیا اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔شرما کی چھوٹی بہن شیوانی نے کہا کہ شبم ایک الیکٹریشن تھا اور خاندان کا واحد کفیل تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم انصاف چاہتے ہیں۔
Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button