یوم یکجہتی کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ،جنرل سیکریٹری حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

05mateen press meet

کراچی 06فروری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے یوم یکجہتی کشمیر شایان شان انداز میں منانے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ اد ا کیا ہے ۔
شیخ متین نے پیر کوکراچی کے چار روزہ دورے کے اختتام پر کراچی پریس کلب کے پروگرام "میٹ دی پریس” میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیاکہ کشمیری پاک بھارت تعلقات کے مخالف نہیں لیکن دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری ممکن نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام، حکومت اور فوج کی سیاسی ، سفارتی اوراخلاقی حمایت اور سرپرستی سے کشمیریوں کے جذبہ حریت اور جدوجہد میں نئی روح پیدا ہوتی ہے، ہماری دعا اور خواہش ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام پیدا ہو ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی بھی موقع اور مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑے گا ۔کشمیری رہنما نے کہا کہ ایک مستحکم اور مضبوط پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کیلئے ناگزیرہے۔ہم پاکستان کے مشکور ہیں جو مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو دنیا کے سامنے بلند کررہا ہے اورپاکستان کی تمام جماعتوں کا بھی شکرگزار ہیں جو مسئلہ کشمیر پر متفقہ موقف رکھتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی موجودگی میں کشمیری اپنے شہدا کو پاکستانی پرچم میں دفناکر پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔ا نہوں نے کہاکہ بھارت دھوکا دینے کاماہر ہے اوروہ جموں و کشمیر سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریائوں کا رخ تبدیل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کواپنے حق خودارادیت سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے کیلئے انہیں وحشیانہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنارہا ۔شیخ متین نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوںکے قتل عام کیلئے لاکھوں فوجی اور مسلح ایجنٹوںکو تعینات کر رکھا ہے اورولیج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام پر 50ہزار نان اسٹیٹ ایکٹر تیار کئے گئے ہیں جنہیں اسلحہ اوتربیت دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ نان اسٹیٹ ایکٹر کشمیریوں کے قتل عام کیلئے تیار کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے سات دہائیوں کے دوران لاکھوں جانوں کانذرانہ پیش کیا ہے اور ہر طرح کے ظلم وتشد د کا نشانہ بننے کے باوجودانکے جذبہ حریت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ شیخ متین نے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے عوام کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے 5فروری 2022تک 96ہزار 140کشمیری شہید کئے ہیں جن میں سے7ہزار 265کو دوران حراست وحشیانہ تشدد اورجعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔پروگرام میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد ، ممبران گورننگ باڈی فیڈرل یونین آف جنرلیسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری سردار لیاقت، کالم نویس بشیر سدوزئی، ممبران پریس کلب اور کراچی کے معروف صحافیوں نے شرکت کی۔ حریت کانفرنس کے سیکریٹری جنرل نے کراچی میں مختلف سیمیناروں، کانفرنسوں اور ریلیوں سے خطاب کیااور مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button