یوم یکجہتی کشمیر

کشمیری بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد میں ہرگز تنہا نہیں، مشعال ملک

Mushaal mullick press conferece with APHC AJKاسلام آباد:
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسوان مشعال حسین ملک نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے محکوم عوام کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
مشعال حسین ملک نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر کے رہنماﺅں محمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی، غلام محمد صفی اور شیخ عبدالمتین کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے ذریعے مقبوضہ جموںکشمیر کے لوگوں کو یہ واضح پیغام دیا جاتا ہے کہ وہ بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد میں ہرگز تنہا نہیں ہیں بلکہ پاکستان اور آزاد جموںوکشمیر کے کروڑوں لوگ انکے ساتھ ہیں۔
انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی ابترصورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے تمام حریت رہنماﺅں کو قید رکھا ہے اور وہ آزادی پسند تنظیموں پر پابندی عائد کر رہی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مودی حکومت آئندہ عام انتخابات میں اپنے سیاسی فائدے کیلئے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین اور انکے شوہر محمد یاسین ملک کو اپنی کٹھ پتلی عدلیہ کے ذریعے پھانسی کی سزا دلا سکتی ہے۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت مملکت خداداد پاکستان میں بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور عالمی کو چاہیے کہ وہ آر ایس ایس کے دہشت گرد نیٹ ورک کا نوٹس لے اور اسے روکنے کیلئے آگے آئے۔

mushaal mullick press conference with aphc

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button