آزاد کشمیر

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو بتدریج سمجھ رہی ہے، بیرسٹر سلطان

میر پور 12 فروری (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو بتدریج سمجھ رہی ہے اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگ جلد یا بدیر اپنا حق خودارادیت حاصل کر لیں گے۔
بیرسٹر سلطان محمود نے ایک ہفتہ طویل غیر ملکی دورے سے واپسی کے بعد آج(اتوار) میرپور میں اپنی رہائش گاہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے برطانیہ، یورپ، امریکہ اور ترکی کے حالیہ دورے کا بنیادی مقصد مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مودی حکومت کے مذموم منصوبے کو بے نقاب کرنا تھا ۔صدر آزاد کشمیرنے کہا کہ اپنے دورے کے دوران انہوں نے کئی اہم ملاقاتیں کیں جن میں انہوں نے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اٹھایا۔ بیرسٹر سلطان نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ دنیا آہستہ آہستہ مسئلہ کشمیر کے جلد حل کی اہمیت کو سمجھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پربدستور موجود ہے اور عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل اس مسئلے کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گے اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی حاصل کریں گے۔اجتماع سے وزیر خزانہ چوہدری محمد اخلاق، وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاو¿سنگ چوہدری یاسر سلطان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button