آزاد کشمیر

مظفرآباد:سیدعلی گیلانی کایوم شہادت ”یوم بابائے حریت ”کے طورپر منایاگیا

مظفرآباد یکم ستمبر (کے ایم ایس )
مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام قائد حریت سیدعلی گیلانی کا یوم شہادت ” یوم بابائے حریت "کے طور پر منایا گیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاسبان حریت نے سیدعلی گیلانی کے یوم شہادت کے موقع پر مظفر آباد میں برہان وانی شہید چوک پرایک عوامی اجتماع منعقد کیااور ریلی نکالی ، جس میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہید سید علی گیلانی کے اقوال درج تھے اورقائد حریت کو خراج عقیدت پیش کیا گیاتھا۔ اس موقع پر ” گیلانی تیری شہادت سے، گورو تیری شہادت سے، برہان تیری شہادت سے اورمقبول و صحرائی تیری شہادت سے انقلاب آئے گا”جیسے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ ریلی سے آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمدغزالی اور دیگر نے خطاب کیا ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں سیدعلی گیلانی کو ان کے پہلے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کشمیری عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے عمر بھرجدوجہد کی اور بے مثال قربانیاں پیش کیں۔ ان کا کہناتھا کہ سید علی گیلانی کی قربانیوں کوتاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ مقررین نے بھارتی تسلط سے آزادی کی سیدعلی گیلانی کی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

https://twitter.com/ShahidAhmedRaj2/status/1565237381741121536

انہوں نے کہا کہ شہید سید علی گیلانی کوبھارتی فوجی قبضے کیخلاف مزاحمت کے عظیم علمبردار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور بھارت اپنے تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں جھکانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ سیدعلی گیلانی گزشتہ دس برس سے مسلسل گھر میں نظربند تھے اور اسی دوران انہوںنے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج سید علی گیلانی کے پہلے یوم شہادت پر کشمیری عوام انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ بھارتی قبضے سے آزادی تک تحریک مزاحمت کو جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر برہان وانی چوک سے گھری پن چوک تک ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی شرکا کے سید علی گیلانی، اشرف صحرائی، برہان وانی، مقبول بٹ، افضل گورو اور دیگر شہداکے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔ ریلی میں مولانا عبدالعزیز علوی،کشمیری حریت رہنماء ممبر داد خان ،مشتاق الاسلام کے علاوہ لطیف عباسی، ماسٹر یوسف بٹ، راجہ سجاد لطیف خان، شوکت جاوید میر، جاوید احمد مغل، محمد اعظم غازی،عبدالرزاق خان، راجہ نثار احمد شائق، راجہ سجید خان، محمد عامر ، عثمان علی ہاشم، یاسر نقوی، عبدالحمید لون اور بلال احمد فاروقی نے بھی شرکت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button