کشمیری تارکین وطن

”تحریک حق خود ارادیت “ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمنز ویک کا آغاز

اولڈھم 02مارچ ( کے ایم ایس )”تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل“ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمنز ویک کا آغاز ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں آزاد جموں وکشمیر ، پاکستان اور برطانیہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہاہے۔
گزشتہ روز(یکم مارچ) سے شروع ہونے والا انٹرنیشنل ویمنز ویک 11مارچ تک جاری رہے گا۔ تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اولڈھم میں ایک پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ انٹرنیشنل ویمنز ویک کے انعقاد کا بنیادی مقصد بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کشمیر ی خواتین پر قابض بھارتی فوجیوں کے مظالم کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل اس دوران دیگر ساتھی تنظیموں کے تعاون سے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد، پاکستا ن کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بیسیوں خواتین بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں قید ہیں۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ انکی تنظیم آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراھام، لیبر فرینڈز آف کشمیر کے چیئرمین اینڈریو گوین اور کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے چئیرمین پال بیریسٹر اور جیمز ڈیلی کی معاونت سے کشمیری خواتین کی حالت زار کے بارے میں ہرفورم پر آواز اٹھائے گی۔ اجلاس میں مانچسٹر شہر کی ڈپٹی لارڈ مئیر اور چئیرپرسن جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت برطانیہ کونسلر یاسمین ڈار، انتظامی ڈائریکٹر برائے تحریک حق خودارادیت ہیری بوٹا، یاسمین عالم ایلینا ڈار اور جاوید طارق نے شرکت کی ۔ یاسمین ڈار نے اس موقع پر مقبوضہ جموںو کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوںکی بیش بہا قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button