مقبوضہ جموں و کشمیر
سانبہ میں بھارتی فوج کی کارروائی ، دوافراد گرفتار

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بھارتی فوج نے محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کوگرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے بڑی برہمنہ میں ایم ای ایس بلڈنگ کے قریب دو افراد کو گرفتارکیاگیا جوفوجی وردی میں ملبوس تھے ۔ مشکوک افراد کی گرفتار ی کے بعدعلاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔بھارتی فوج نے علاقے کو سیل کر دیا اورتلاشی کی کارروائی شروع کردی۔






