مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مزید دو رہائشی مکانات ضبط

سرینگر20مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے پیر کو ضلع بانڈی پورہ کے علاقوں گنڈ پورہ۔رامپورہ اور چٹی بانڈے میں دو رہائشی مکانات کو ضبط کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ گنڈ پورہ-رامپورہ میں واقع مکان عبدالمجید ریشی کے نام پر درج ہے۔چٹی بانڈے میں ایک اور گھر محمد جمال ملک کے نام پر درج ہے۔ ان مکانات کو یہ الزام لگاکر ضبط کرلیاگیا ہے کہ یہ کبھی حریت پسند کارکنوں کے زیر استعمال تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button