بھارت

اتر پردیش :ہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کو نماز تراویح ادا نہیں کر نے دی

لکھنو 26 مارچ (کے ایم ایس)ہندوتوا دہشت گرد گروپ بجرنگ دل کے کارکنوں نے بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں کو نماز تراویح پڑھنے سے روک دیا۔
بجرنگ دل کے غنڈوں نے ریاست کے ضلع مراد آباد کے لاجپت نگر میں واقع ذاکر حسین نامی ایک مسلمان کے گھر پر دھاوا بول دیا جو گھر پر نماز تراویح کی امامت کر رہے تھے۔ غنڈوں کی قیادت بجرنگ دل کے رہنما روہن سکسینہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے نماز تراویح روک دی ۔ بعد ازاں ایس ایس پی کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم بھی ذاکر حسین کے گھر پہنچی اور انہیں نماز تراویح ادا کرنے سے منع کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button