بھارت

بھارتی سی آر پی ایف اہلکار کی آسام میں خودکشی

گوہاٹی یکم ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سی آر پی ایف کی 128 بٹالین کے اہلکار بپن چندرا رائے نے گوہاٹی شہر کے نواح میں جاگیروڈ پر واقع اپنے خود کوپھندہ لگاکر خودکشی کی۔ تاہم فوجی اہلکار کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔اس کی لاش کے پاس سے کوئی خط یا پیغام بھی موصول نہیں ہو ا ہے ۔گزشتہ ماہ آسام ہی کے رہائشی ایک سی آ ر پی ایف اہلکار پرنجل ناتھ نے ریاست جھار کھنڈ کے علاقے چیانکی میں سینٹرل ریزروپولیس فورس کی 112بٹالین کے ہیڈ کوارٹر میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی تھی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button