بھارت :ایئرانڈیا کے طیارے سے گولہ بارود برآمد
نئی دہلی : بھارت میں طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کے بعد اب” ائیرانڈیا”کے ایک طیارے سے جو دبئی سے دہلی پہنچا تھا، گولہ بارود برآمدہوا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ معاملہ27 اکتوبر کا ہے لیکن اس کی اطلاع اب دی جا رہی ہے۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ پرواز نمبر آئی916 کی ایک سیٹ کے پاکیٹ میں گولہ باروداور کارتوس پایا گیا ہے جس کے بعدتمام مسافروں کو بحفاظت اتارا گیا اور پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔بھارت میںگزشتہ کچھ ہفتوں سے طیاروں کو بم سے اڑانے کی درجنوں دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں لیکن اب تک جو خبریں سامنے آئیں ان کو افواہ قرار دیا گیا تھا۔ لیکن اب دبئی سے دہلی پہنچنے والے ایئر انڈیا کے ایک طیارے سے گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرانڈیا کا طیارہ دبئی سے جب دہلی پہنچا تو ایک خاص جگہ پر گولہ بارود دیکھا گیا۔پروازکے عملے نے مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتارا اور بعد میں اس معاملے کی شکایت پولیس سے کی گئی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔