کشمیری تارکین وطن

کشمیر، پاکستان اورترکیہ جسد واحد ہیں ،حصول مقصدتک کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے: ترک مشیر

WhatsApp Image 2023-03-28 at 8.03.46 PMانقرہ28مارچ(کے ایم ایس) ترکیہ پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ کے چیئر مین اور صدر رجب طیب اردوان کے مشیر علی شاہین نے کہاہے کہ کشمیر، پاکستان اورترکیہ جسد واحد ہیں اور ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں منزل کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
علی شاہین نے ان خیالات کا اظہارانقرہ میں کشمیری رہنمائوں کے ایک وفد سے ملاقات میںکیا۔ انہوں نے کہاکہ سرینگر کے آنسوہمارے آنسو ہیں اور مظفرآبا د کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ صدر اردوان نے ہر بین الاقوامی فورم میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا اور اس کے فوری حل پر زوردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری ترک قوم اس برحق جدوجہد میں اہل کشمیر کا ساتھ دینا اپنا ملی اور انسانی فریضہ سمجھتی ہے۔وفد کے سربراہ عبدالرشید ترابی نے انہیں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورت حال ،بھارتی مظالم اور عزائم بالخصوص آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کیا اور ترک حکومت اور عوام کی مسلسل حمایت پر ان کاشکریہ ادا کیا۔ وفد نے کہاکہ بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے میں او آئی سی اور بین الاقوامی سطح پر موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ وفد نے ترکیہ میں متاثرین زلزلہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اوران کی جلد بحالی کے لئے دعا کی ۔ وفد نے کہا کہ ہر کشمیری اور پاکستانی اسی طرح فکر مند اور متاثرین کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے جس طرح اہل ترکیہ نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہماری مدد کی ہے۔علی شاہین نے کہا کہ پوری امت اور انسانیت دکھ کی اس گھڑی میں ہماری مددکو آئی لیکن اہل پا کستان کے عوام اور حکومت کا کردار تاریخی ہے۔انہوں نے کہاکہ الخدمت کا کا م بھی قابل تحسین رہا اور ہم اپنے محسنو ں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ وفد کے جذبات اور پیغام آج ہی صدراردوان تک پہنچائیں گے۔ وفد میں پا کستان ترکیہ یکجہتی فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم، حریت رہنما اعجازاحمد رحمانی اور تحریک کشمیر ترکیہ کے کنوینر شیخ طلحہ شامل تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button