بھارت

دلتوں اورعیسائیوں کی قومی کونسل کا مسیحی برادری اور مسلمانوں کو شیڈول کاسٹ کا درجہ دینے مطالبہ

نئی دلی 29 مارچ(کے ایم ایس)
دلتوں اور عیسائیوں کی قومی کونسل نے نئی دلی کے علاقے جنتر منتر پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مسیحی برادری اور مسلمانوں کو شیڈول کاسٹ کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کونسل کے صدر وی جے جارج نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسیحی برادری اور مسلمانوں کو شیڈول کاسٹ کا درجہ دینے کے مطالبے کے حق میں بھارتی دارالحکومت میں 19ویںاحتجاجی مظاہرے کی قیادت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ "یہ اس جدوجہد کا تسلسل ہے جو ہم اپنی شیڈول کاسٹ کے حقوق کے لیے نئی دلی میں شروع کر رہے ہیں۔ اگرچہ ہماری ذات دفعہ 341کے تحت شیڈول کاسٹ کی فہرست میں درج ہے تاہمہ ، ہمیں صدارتی حکمنامے 1950کے پیراگراف 3 کے ذریعے اپنے اس حق سے محروم کردیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس صدارتی حکمنامے کی منسوخ کرنے کے لیے گزشتہ 72 برس سے جدوجہد کر رہے ہیں۔این سی ڈی سی نے جسٹس رنگناتھ مشرا کمیشن کی رپورٹ کی سفارشات کو لاگو کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button