بھارت

مقبوضہ کشمیر: صورتحال معمول پر آنے کا مودی حکومت کا دعویٰ درست نہیں ہے، شیو سینا لیڈر

جموں 10جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کی رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن پرینکا چترویدی نے مقبوضہ علاقے میں صورتحال معمول پر آنے کے بیانیے کو سچا ثابت کرنے کیلئے کشمیری پنڈتوں کوچارے کے طورپر استعمال کرنے پر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں میں مقتول کشمیری پنڈت راہل بھٹ کے سوگوار خاندان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیاکہ کشمیرمیں صورتحال معمول پر آنے کا مودی حکومت کا دعویٰ درست نہیں ہے ۔ چترویدی نے مزید کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو حالات معمول آنے کے بیانیہ کے چارے کے طورپر استعمال کیاجارہا ہے ۔
واضح رہے کہ راہل بھٹ کو حال ہی میں چاڈورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button