بھارت

بی جے پی تشدد برپا کر کے بھگوان رام کو بدنام کر رہی ہے، ممتا بنر جی

images (4)کولکتہ05اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ٰ ممتا بنر جی نے کہا کہ بی جے پی رام نومی جلوسوں کے دوران تشدد برپا کر کے بھگوان رام کا نام بدنام کررہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے مغربی بنگال کے ضلع پوربا میدنی پور میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ فسادیوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گی اور انکے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔مغربی بنگال کے اضلاع ہگلی اور ہوڑہ میں ہندو توا غنڈوںنے گزشتہ چند دنوں میں رام نومی تہوار کے جلوسوںکے دوران مسلمانوں کے خلاف انتہائی پرتشددکارروائیاںکیں۔
ممتا بنر جی نے کہا کہ ہگلی اور ہوڑہ میں تشدد کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی بنگال میں تشدد برپا کرنے کیلئے دیگر ریاستوں سے کرائے کے غنڈے لے آئی ہے اور یہ جماعت ایک فرقے کو دوسرے فرقے کے مقابل لا کر ہندو مذہب کو بدنام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ فسادیوںکا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ صرف غنڈے ہوتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button