مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: ”این آئی اے“ نے دو بے گناہ نوجوانوں کے خلاف فرد جرم دائر کردی
سرینگر30 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی یشن ایجنسی (این آئی اے) نے دو بے گناہ کشمیریوں کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں فرد جرم دائر کر دی ہے۔
این آئی اے نے اسلم شیخ اور محمد امین بٹ کے خلاف گزشتہ سال ستمبر میں جموں خطے کے ضلع ادھم پور میں بم دھماکوں کے سلسلے میں درج ایک جھوٹے مقدمے میں فرد جرم دائر کی۔