بھارت

واٹس ایپ نے فروری میں بھارت میں 45لاکھ سے زائد اکائونٹس بند کردیے

نئی دہلی 02اپریل(کے ایم ایس) بھارت میں میٹا کی ملکیت والے واٹس ایپ نے نئے آئی ٹی رولز 2021کی تعمیل کرتے ہوئے فروری کے مہینے میں ریکارڈ 45لاکھ سے زائد اکائونٹس پر پابندی لگا دی ہے۔
واٹس ایپ نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ یکم فروری سے 28فروری کے درمیان45لاکھ97ہزار400واٹس ایپ اکائونٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ان میں سے12لاکھ98ہزاراکائونٹس ایسے ہیں جن پرصارفین کی جانب سے کوئی رپورٹ آنے سے پہلے ہی پابندی عائد کردی گئی ہے۔سب سے مقبول پیغام رساں پلیٹ فارم کوجس کے بھارت میں تقریبا 50 کروڑ صارفین ہیں، ملک میں فروری میں ایک اور ریکارڈ 2,804 شکایتیں موصول ہوئیں جن میں سے 504پر کارووائی ہوئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button