بھارت

دہلی مسلم کش فسادات : عدالت نے مزید دس مسلمان نوجوان باعزت بری کر دیے

Dehli reeeنئی دلی:نئی دہلی کی ایک عدالت نے دہلی مسلم کش فسادات 2020 کے ایک مقدمے میں مزید دس مسلمانوں کو یہ کہتے ہوئے بری کر دیا ہے کہ ان پر الزامات ثابت نہیں ہوئے ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس مقدمے میںجمعیت علماءہند کیطرف سے 7 افراد محمد طاہر، راشد عرف راجہ، شعیب عرف چھوٹا، شاہ رخ، محمد فیصل، راشد عرف مونو اور اشرف علی کو قانونی معاونت فراہم کی گئی۔ ان کے مقدمات کی پیروی جمعیت علماءہند کے وکلا ایڈوکیٹ محمد سلیم ملک اور ایڈوکیٹ عبدالغفار نے کی۔
ان کے خلاف 25 فروری 2020 کو فسادات کے دوران گودام اور گاڑیوں کو جلانے والے فسادی ہجوم کا حصہ ہونے کا الزام تھا۔ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان اس وقت تک ’شک کے فائدہ کے حقدار ہیں‘ جب تک کہ ہجوم میں ان کی مسلسل موجودگی کے واضح اور صاف ثبوت نہ ملیں۔
جمعیت علماءہندکے قانونی معاملات کے نگراں مولانا نیاز احمد فاروقی نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی کوششوں سے دہلی مسلم کش فسادات میں اب تک 584 افراد کو ضمانت مل چکی ہے، جبکہ 45 مقدمات میں لوگ باعزت بری ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت 258 مقدمات لڑ رہی ہے اور تاحال 209 مقدمات زیر التوا ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button