بھارت

بھارت : ”این سی ای آر ٹی“نے نصاب سے مغلوں کے بارے میں ابواب ختم کر دیے

b37bec1d-4d3d-4f66-aab1-e9cb02ee63bfنئی دہلی، 06 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی پارلیمنٹ کے رکن کپل سبل نے نصابی کتب سے کئی تاریخی ابواب ہٹانے جائے پر نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کو کڑی کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے 12ویں کلاس کی تاریخ کی کتاب سمیت مختلف کلاسوں کے لئے نصاب میں ترمیم کرتے ہوئے مغل سلطنت کے ابواب کو ہٹا دیا ہے۔ یہ تبدیلی ملک بھر میں این سی ای آر ٹی کے نصاب پر عمل کرنے والے تمام اسکولوں پر لاگو ہوگی۔
بارہویں جماعت کی تاریخ کی کتاب ”ہندوستانی تاریخ کے موضوعات حصہ دوم “سے بادشاہوں اور تاریخوںسے متعلق ابواب، مغل دربار (سولہویں اور سترہویں صدی عیسوی) کو ختم کر دیا گیا ہےاطلاعات ہیں کہ نئی نصابی پالیسی کے تحت اگلے مرحلے میں ہندی کتابوں سے بھی مغلیہ تاریخ سے متعلق نظمیں اور ابواب حذف کی جائیں گی اور نئے نصاب کا اطلاق نئے تعلیمی سال سے ہوگا۔آزاد رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کرتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جدید ہندوستانی تاریخ 2014 سے شروع ہونی چاہئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button