بھارت

مہاراشٹر :آسمانی بجلی گرنے سے 13افراد ہلاک

نئی دلی 10 اپریل(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 13افراد ہلاک ہو گئے۔
مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش، ژالہ باری اورآسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم سے کم 13افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص ڈوب کے ہلاک ہوا ۔ اکولا کے پارس گائوں میں اتوار کو رات گئے آسمانی بجلی گرنے سے 7لوگوں کی موت ہو گئی۔بابوجی مہاراج سنستھان آشرم میں بجلی گرنے سے 150سال پرانا نیم کا درخت ایک شیڈ پر گرا جس سے آشرم میں موجود 4 درجن عقیدت مند شیڈ کے نیچے پھنس گئے، تاہم ان میں سے بیشتر کو بچا لیا گیا۔ حادثے میں 4افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 3ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ اس کے علاوہ اورنگ آباد، بیڈ، ہنگولی، نندوربار، پربھنی اور پونے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔ ہلاک ہونے والوں میں کھیتوں میں کام کرنے والے کسان شامل ہیں۔ ناسک میں طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہو گیا ۔ اس کے علاوہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں خراب موسم کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سینکڑوں جانور بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button