بھارت

بھارت :یوپی میں مسلمان میاں بیوی کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا

coupelلکھنو20اگست(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمان میاں بیوی کو ان کے پڑوسیوں نے لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل مبینہ طور پر مقتول کے بیٹے اور ایک ملزم کی بیٹی کے درمیان تعلقات کا نتیجہ ہے۔جمعہ کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں عباس اور اس کی اہلیہ قمرالنسا کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تمام ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔سیتا پور کے پولیس سپرانٹنڈنٹ چکریش مشرا نے بتایا کہ چند سال پہلے عباس کا بیٹا پڑوسی گھر کی ایک لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا تھا۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے عباس کے بیٹے کو جیل بھیج دیا گیا۔چند روز قبل جب عباس کا بیٹا جیل سے رہا ہوا تو خاندان کے کچھ افراد نے میاں بیوی پر حملے کی منصوبہ بندی کی۔گائوں والوں کے مطابق مقتول میاں بیوی کے بیٹے شوکت اور رامپال کی بیٹی روبی کے آپس میں تعلقات تھے۔ شوکت اور روبی 2020میں بھاگ گئے تھے، اس وقت روبی نابالغ تھی اور مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے شوکت کو جیل بھیج دیا۔ اس کے بعدوہ دونوں دوبارہ بھاگ گئے اور جون میں شادی کر لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید دو کی تلاش جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button