مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

کشمیر بارے بھارت کی سوچ غیر حقیقت پسندانہ ہے ، حریت کانفرنس

سرینگر20اکتوبر (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ڈرگڈ (Draged)میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ علاقے میں فوجی کارروائی آج صبح سویرے شروع کی گئی تھی اور آخری اطلاعات تک جاری تھی ۔علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی کی ہلاکت اور دوکے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ادھر رواں ہفتے کے آخر میںبھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے سے قبل پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔سرینگر سمیت مقبوضہ علاقے کے تقریبا تمام اضلاع میں بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی جو بلٹ پروف جیکیٹس اور خود کار ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ سرینگر کے علاقے لالچوک میں سی آر پی ایف اہلکاروں کو خواتین کی تلاشی لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔وادی کشمیر میں سی سی ٹی وی کیمرو ں کے ذریعے نگرانی بڑھادی گئی ہے ۔
بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے” این آئی اے“ نے سرینگر ، پلوامہ ، بارہمولہ ، سوپور اور کولگام کے اضلاع میں11مقامات پر چھاپے مارے اور لوگوں کو ہراساں کیا۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق گزشتہ چار ماہ کے دوران این آئی اے نے پورے مقبوضہ علاقے میں 130سے زائد مقامات پر چھاپے مارے ہیں ۔ بھارتی فوجیوںنے پونچھ اور راجوری کے اضلاع میں آج مسلسل 10ویں روز بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تنازعہ کشمیر کے بارے میں بھارتی نقطہ نظر کو بالکل غیر حقیقی اور متکبرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر جیسے سیاسی تنازعے کو فوجی طاقت کے ذریعے حل کرنے کی بھارتی کوششوں میں ناقابل حد تک خون خرابہ ہو سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ حق خود ارادیت کا کشمیریوں کا مطالبہ بالکل جائز ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی درست حمایت حاصل ہے۔
جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموںوکشمیر پولیٹیکل ریزس ٹنس موومنٹ نے اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیر میں شہریوں کا قتل کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی مودی حکومت کی چال ہے۔ انہوں نے بھارتی جیلوں میں نظر بند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق کو ایک بار پھر رائل اسلامک اسٹریجک سڈیڈیز اردن نے دنیا بھرکی 5سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button