مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کل 05اگست کو یوم استحصال منائے گا

FZOueYrX0AAmXk_اسلام آباد04اگست (کے ایم ایس)
پاکستان مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے اپنے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے غیر قانونی،غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدام کی مذمت اور بھارتی فوجی محاصرے کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر کل جمعہ کویوم استحصال منائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکومت نے یوم استحصال کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینارز اور کانفرنسوں سمیت متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ کشمیریوں کی حمایت میں ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ بھرپور طریقے پر شرکت کریں گے۔پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دے گی کہ پاکستانی عوام ان کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد اور بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں آباد کشمیری بھی 5 اگست 2019کے بھارت کے غیر آئینی اقدام کی مذمت کے لیے یوم استحصال منائیں گے۔ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان ریلیوں اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیرکے معصوم اور نہتے لوگوں کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔سول سوسائٹی کی تنظیمیں کشمیری عوام کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے سیمینارز اور دیگر پروگرامز کا بھی اہتمام کریں گی۔ یوم استحصال کے موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، ٹریفک کو ایک منٹ کے لیے روک دیا جائے گا اور سائرن بجائے جائیں گے۔ایک منٹ کی خاموشی کے فورا بعد ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن سمیت الیکٹرانک میڈیا چینلز پر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائے جائیں گے۔
دریں اثنااسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں کی اہم شاہراہوں پر مظلوم کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے پوسٹرز اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔ 5 اگست 2019کو مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے بھارتی آئین کی دفعات370اور 35Aکو منسوخ کر دیا تھاجن کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button