مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں فیکلٹی ارکان کی بھرتی کی نئی پالیسی پر کڑی تنقید

 

جموں11اپریل (کے ایم ایس )
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموںمیںریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی تنظیم نے ایم بی بی ایس میں حاصل کئے گئے نمبروں کے معیار پر میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں فیکلٹی ممبروں کی تقرری کیلئے مودی حکومت کے حکمنامے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں امتحانات میں نقل عام سی بات ہے ۔
ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر شوبام سرمل نے جی ایم سی جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت کے احکامات کی مذمت کی جن کے تحت رجسٹراروں اور اساتذہ کی پوسٹوں پر انتخاب کیلئے مختلف شعبوں میں 75فیصد نمبر صرف ایم بی بی ایس یں حاصل کئے گئے نمبروں پر مبنی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں طاقتور اور بااثر افراد امتحانات اور اسکورنگ میں ہیرا پھیری کرسکتے ہیں ، ایم بی بی ایس میں حاصل کئے گئے نمبروں کا معیار اہمیت کاحامل نہیں ہے ۔ ڈاکٹر سرمل نے کہا کہ ایم بی بی ایس کے نمبر یقینی طور پر ان فیکلٹی پوسٹوں کے امیدواروں کا موازنہ کرنے کے لئے واحد معیار نہیں ہوسکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button