مقبوضہ جموں و کشمیر

منی پور کی وجہ سے بھارت دنیا کے سامنے اپنی ساکھ کھو رہا ہے، ششی تھرور

نئی دلی: انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے اسکی وجہ سے بھارت دنیا کے سامنے اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔
ششی تھرور نے کہا کہ ایک طرف بھارت میں گروپ20کانفرنسز منعقد ہو رہی ہیں جبکہ دوسری منی پور ہمارے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارتی حالات پر نظر بند رکھنے والے لوگ کہتے ہوں گے کہ یہاں پہلے انسانیت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے لہذا میںوزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ وہ کم از کم ہماری عالمی ساکھ کو بچانے کے لیے کچھ اقدام کریں۔
کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ جب مئی میں شمال مشرقی ریاست منی پور میں تشدد شروع ہوا تو انہوں نے وہاں صدر راج نافذ کرنے کی تجویز دی تھی کیونکہ ا س طرح، فوج اور گورنر بغیر کسی سیاسی بکواس کے امن و امان برقرار رکھنے کے فیصلے لے سکتے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button