مقبوضہ جموں و کشمیر

اتر پردیش : مسلمان خواتین کو ریپ کی دھمکیاں دینے ولاہندو جنونی گرفتار

لکھنو 14 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم خواتین کو دن دیہاڑے ریب کی دھمکی دینے والے ہندو جنونی بجرنگ منی داس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بجرنگ منی داس کو دارلحکومت لکھنو سے سو کلو میٹر دور سیتا پور سے حراست میں لیا گیا۔ وہ خیر آباد میں مہا رشی شری لکشمن داس آشرم کا سربراہ بتایا جاتا ہے۔ اس نے قریباً ڈیڑھ ہفتہ قبل دو منٹ کی ویڈیو تقریر میں مسلمان خواتین کو آبروریزی کی دھمکیاں دی تھیں۔قومی کمیشن برائے خواتین نے ان دھمکیوں کا سخت نوٹس لیکر بجرنگ داس کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button