مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیری بچوں کی تعلیم کو تباہ کر رہاہے، رپورٹ

 

اسلام آباد08ستمبر(کے ایم ایس)
آج جب دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بچے قتل عام ، محاصرے اور کرفیو کی وجہ سے اسکولوں میں نہیں جا سکتے اور بھارت ایک منصوبے بند طریقے سے ان کی تعلیم کو تباہ کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 05 اگست 2019 سے مقبوضہ علاقے میں حالات بدتر ہوچکے ہیں جب مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اس غیر قانونی اور یکطرفہ اقداما کے خلاف کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے فوجی محاصرے مسلط کر کے لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا ، انٹرنیٹ ، موبائل اور لینڈ لائن فون سمیت تمام مواصلاتی ذرائع منقطع کر دیے۔ کشمیری طلباکو فوجی محاصرے اور مواصلاتی بلیک آو¿ٹ کا سخت خمیازہ بھگتنا پڑا جو اب بھی کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی دہائیوں سے حل طلب کشمیر تنازعہ کشمیری بچوں کی تعلیم کو متاثر کرتا رہے گا جب تک اسے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ رپورٹ میں کہا کہ بھارتی فورسز اہلکار بجائے اسکے کہ کشمیری بچوں کیلئے تعلیم کا حصول آسان بناتے ، وہ انہیں ہراساں کر رہے ہیں اور توہین آمیز سلوک کا نشانہ بناتے ہیں ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں تعلیم کے حق سمیت تمام بنیادی آزادیاں سلب کر رکھی ہیں۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں کی آڑ میں سکولوں کونذر آتش کر کے کشمیری بچوں کی تعلیم کو تباہ کر رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button